سری لنکا:سابق وزیر کو سرکاری گاڑی کے ذاتی استعمال پر 20ہزار ڈالر جرمانہ
کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اے ایچ ایم فوزی کو ہنگامی امدادی کارروائیوں کیلئے مختص سرکاری گاڑی ذاتی استعمال میں رکھنے پر 20 ہزار ڈالر جرمانہ کردیا۔
عدالت نے 88 سالہ سابق وزیر کو قوم سے معافی مانگنے اور سرکاری اخبارات میں سنہالا، تامل اور انگریزی زبان میں معافی کے اشتہارات شائع کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت کے مطابق ٹویوٹا لینڈ کروزر تقریباً پانچ سال تک ذاتی استعمال میں رکھی گئی، حالانکہ گاڑی قدرتی آفات کے دوران امدادی کارروائیوں کیلئے خصوصی آلات سے لیس تھی۔ عدالت نے اقدام کو عوامی اعتماد سے سنگین خیانت قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments