روس کا ترکیہ کے ایس 400 دفاعی نظام کو تیسرے ملک منتقل کرنے پر غور

روس کا ترکیہ کے ایس 400 دفاعی  نظام کو تیسرے ملک منتقل کرنے پر غور

ماسکو(اے ایف پی)روس نے ترکیہ کے پاس موجود ایس 400 میزائل دفاعی نظام کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کیلئے غور شروع کردیا ہے ، جس سے ترکیہ کی امریکی ایف 35 جنگی طیاروں کے پروگرام میں واپسی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے ۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ اس معاملے پر متعلقہ کام جاری ہے اور رابطے ہورہے ہیں۔ ترکیہ نے 2017 میں روس سے ایس 400 دفاعی نظام خریدا تھا، جس پر امریکا اور دیگر نیٹو ممالک نے اعتراض کیا۔ امریکا نے ترکیہ پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے اسے ایف 35 طیاروں کے حصول سے روک دیا تھا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...