چین:سابق مالیاتی ریگولیٹر سربراہ پر بدعنوانی کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ

چین:سابق مالیاتی ریگولیٹر سربراہ پر بدعنوانی کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ

بیجنگ(اے ایف پی)چین کے مالیاتی مارکیٹس ریگولیٹر کے سابق سربراہ یی ہوئی مان پر بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹریٹ نے تحقیقات مکمل کرکے کیس سماعت کیلئے چنگ ڈاؤ کی عدالت بھجوا دیا ہے ۔ یی اس وقت حراست میں ہیں ، ان پر مختلف سرکاری عہدوں، بشمول چائنا سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کی سربراہی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر معمولی طور پر بڑی رشوتیں لینے اور دوسروں کو فوائد پہنچانے کا الزام ہے ۔ یی نے 2019 سے 2024 تک سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کی سربراہی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...