مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کے محاصرے کے دوران نوجوان شہید
سری نگر،جموں (کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ضلع بڈگام میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔
سی آر پی ایف نے یوسمرگ کے علاقے کوراگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوان کو شہید کیا۔ شہید نوجوان کی شناخت سلیمان شاہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ ادھرمقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک کیمپ کے اندر آپس کی فائرنگ کے واقعے میں ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ اور ایک سب انسپکٹر سمیت سی آئی ایس ایف کے چار اہلکارہلاک ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments