مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی تردید، خوف پھیلانے والا گرفتار
مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)حرمین شریفین حکام نے مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔
حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے مسجد الحرام میں خوف و ہراس پھیلانے اور وہاں موجود زائرین کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔سکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار شخص کے خلاف فوری ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے ۔حکام نے واضح کیا کہ مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات غلط ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments