غزہ:اسرائیلی حملے میں ترک امدادی تنظیم کے سربراہ شہید

غزہ:اسرائیلی حملے میں ترک  امدادی تنظیم کے سربراہ شہید

یروشلم،غزہ ،جنیوا(اے ایف پی)اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس میں کارروائی کے دوران ترک امدادی تنظیم دینیز فنری کے سربراہ صقر نبی موسیٰ قیسی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

اسرائیلی فوج کے مطابق قیسی حماس کے عسکری ونگ کے نخبۃ یونٹ کا رکن تھا اور ترک حکام و حماس رہنماؤں سے رابطے میں تھا۔ فوج نے الزام عائد کیا کہ وہ امدادی تنظیم کی سرگرمیوں کی آڑ میں حماس کے جنگجوؤں کو ملازمت فراہم کرتا تھا ۔ دیر البلح کے الاقصیٰ ہسپتال نے بھی گاڑی پر حملے میں قیسی کی شہادت کی تصدیق کی۔ اسرائیلی فوج نے الگ کارروائی میں حماس کے عسکری ونگ کے ایک کمانڈر کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف اتوار کو دنیا کے کئی ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔جنوبی افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں ہونے والے احتجاج میں برطانوی سیاستدان جارج گیلووے نے بھی شرکت کی ۔جنیوا میں بھی صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرے میں غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔وسطی لندن میں بھی فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا، جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ مصر کے شمالی سینا کے شہر العریش میں فلسطینی استاد ہدیل زروب نے جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے غزہ کے بچوں کیلئے مفت سکول قائم کردیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے دبئی سے اسرائیل آنے والی پرواز کو مبینہ طور پر حادثے کا شکار کرنے کی کوشش کے بعد بین الاقوامی پروازوں کی سکیورٹی کاجامع جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...