ایشیا کیلئے سعودی تیل سستا ، یورپ کیلئے مہنگا

 ایشیا کیلئے سعودی تیل سستا ، یورپ کیلئے مہنگا

عرب لائٹ کی قیمت عمان،دبئی کی اوسط قیمت سے 5 ڈالر کم،امریکا کیلئے نرخ برقرار

ریاض(رائٹرز)سعودی عرب نے نومبر کیلئے ایشیائی خریداروں کو فراہم کیے جانے والے خام تیل کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر بڑی کمی کر دی۔ سعودی آرامکو نے عرب لائٹ کی قیمت 3 ڈالر فی بیرل کم کرکے عمان/دبئی کی اوسط قیمت سے 5 ڈالر نیچے مقرر کر دی، جو جون 2020 کے بعد سب سے بڑا ڈسکاؤنٹ ہے ۔دیگر گریڈز کی قیمتوں میں بھی 3 سے 5 ڈالر فی بیرل تک کمی کی گئی ہے۔ ایشیائی ریفائنریز کے مطابق اس فیصلے کا مقصد خلیج سے تیل کی ترسیل کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا بوجھ کم کرنا اور ایشیائی مارکیٹ میں سعودی عرب کا حصہ برقرار رکھنا ہے۔ دوسری جانب شمال مغربی یورپ اور بحیرہ روم کے لیے قیمتیں 3 ڈالر بڑھائی گئی ہیں جبکہ امریکا کے لیے نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...