نوبیل طب انعام 2026 آپٹو جینی ٹکس کے 3 سائنسدانوں کے نام

نوبیل طب انعام 2026 آپٹو جینی  ٹکس کے 3 سائنسدانوں کے نام

سٹاک ہوم(اے ایف پی)نوبیل طب انعام 2026 امریکی ماہر نفسیات و نیورولوجسٹ کارل ڈائسرورتھ اور جرمن سائنسدان پیٹر ہیگیمان اور جارج ناگل کو آپٹو جینی ٹکس کے شعبے میں بنیادی تحقیق پر دے دیا گیا۔

نوبیل اسمبلی کے مطابق تینوں سائنسدانوں کو اعصابی خلیوں کے مالیکیولر سوئچ کی دریافت پر اعزاز سے نوازا گیا۔ آپٹو جینی ٹکس کے ذریعے روشنی کی مدد سے اعصابی سگنلز کو کنٹرول کیا جاتا ہے ، جس سے دماغ میں مخصوص عصبی سرکٹس کو فعال یا غیر فعال کرنا ممکن ہوا۔ تحقیق نے سیکھنے ، خوف، نشے اور حرکت سے متعلق دماغی عمل سمجھنے میں اہم پیش رفت کی ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ طریقہ دماغی امراض کی تحقیق میں انقلاب کا باعث بنا اور مستقبل میں پارکنسنز اور مرگی کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...