امریکا نے یو اے ای کو 1 ارب ڈالر کے راکٹ گائیڈنس سسٹمز فروخت کرنیکی منظوری دیدی
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے متحدہ عرب امارات کو ایک ارب ڈالر مالیت کے جدید راکٹ گائیڈنس سسٹمز فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق معاہدے کے تحت یو اے ای کو ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹم کے 10 ہزار تک گائیڈنس سیکشن فراہم کیے جائیں گے ، جو روایتی راکٹوں کو درست نشانے والے ہتھیاروں میں تبدیل کرتے ہیں۔ یہ نظام ڈرونز کو نشانہ بنانے کے لیے بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔ اور مہنگے میزائلوں کے بجائے کم لاگت کا متبادل فراہم کرتے ہیں۔واشنگٹن نے کویت کو پیٹریاٹ میزائلوں کی مرمت کے لیے 40 کروڑ ڈالر کا معاہدہ بھی منظور کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments