غزہ جنگ کے 3سال مکمل ،75ہزار فلسطینی شہید ہو چکے

غزہ جنگ کے 3سال مکمل ،75ہزار فلسطینی شہید ہو چکے

غزہ میں اسرائیلی فوج ہائی الرٹ، حماس کو بھاری قیمت کی دھمکی مشرقی یروشلم میں پانچ منزلہ عمارت مسمار، 70 فلسطینی بے گھر

یروشلم،غزہ(اے ایف پی)غزہ جنگ کے 3سال مکمل ہو گئے ، اس دوران اسرائیلی حملوں میں 75ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کی تیسری سالگرہ سے قبل فوج کو ہائی الرٹ کردیا۔اسرائیل کاٹز نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی فوجیوں کو نقصان پہنچا تو حماس اور غزہ کی آبادی کو بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ 7 اکتوبر کے حملے میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1ہزار211 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 251 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی فوجی کارروائی میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 75ہزار سے زائد افراد شہید اور ڈیڈھ لاکھ زخمی ہوچکے ہیں،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کی تیسری برسی سے قبل غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔اسرائیلی بلڈوزروں نے مشرقی یروشلم میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت مسمار کردی، جس میں تقریباً 70 فلسطینی رہائش پذیر تھے ۔ فلسطینی مقامی حکام نے اقدام کو جبری بے دخلی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے ۔دوسری جانب فلسطینی حکام نے کہا کہ غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد شہید ہوئے ہیں۔یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا نے اسرائیلی پرچم فرش پر پھینکے جانے کے مبینہ واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے متاثرین کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران فرانسیسی رکن پارلیمنٹ ریما حسن سے متعلق واقعے پر تمام مناسب اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...