پاناما:7.7 شدت کا زلزلہ، 27زخمی
پاناما سٹی(اے ایف پی)وسطی امریکی ملک پاناما میں 7اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، عمارتیں اور سڑکیں منہدم ہونے سے کم از کم 27 افراد زخمی ہوگئے ، تاہم کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 56 منٹ پر آیا، جس کا مرکز صوبہ ہیریرا میں پیٹالوزا اریبا کے قریب تھا۔ زلزلے کے جھٹکے ملک بھر میں محسوس کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments