جیل کی روٹی کیلئے صدر کی توہین

 جیل کی روٹی کیلئے صدر کی توہین

انقرہ (اے ایف پی) ترکیہ میں ایک 66 سالہ بے گھر شخص نے صدر رجب طیب اردوان کی دانستہ توہین کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے جیل میں کھانا اور سونے کیلئے بستر حاصل کرنے کی خاطر یہ قدم اٹھایا۔

ترک میڈیا کے مطابق انطالیہ کے قریب سیاحتی شہر الانیا کے ایک پارک سے گرفتار شخص نے عدالت کو بتایا کہ اس کے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں اور وہ کوڑے کے ڈھیروں پر سوتا ہے ۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت تک اسے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی تین مرتبہ یہی کوشش کر چکا تھا، تاہم اسے حراست میں نہیں لیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...