مصر ی پارلیمان نے سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کرنیکی منظوری دیدی
قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصری پارلیمان نے سعودی عرب کے دفاع کیلئے فوجی مدد کی منظوری دیدی۔ اس اقدام سے قاہرہ سعودی عرب اور ایران کے اتحادی یمن کے حوثیوں کے درمیان جاری تنازع میں زیادہ براہِ راست فریق بن سکتا ہے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے پارلیمان سے درخواست کی تھی کہ اگر ریاض حوثیوں کے خلاف مدد طلب کرے تو مصر کو اپنے خلیجی عرب اتحادی اور دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کرنے والے ملک کی فوجی مدد کی اجازت دی جائے ۔ رائٹرز کو فراہم کردہ پارلیمانی بیان کے مطابق ایوان کے کم از کم دو تہائی ارکان نے اس اقدام کی حمایت کی۔قاہرہ کی پارلیمان نے گزشتہ ہفتے ووٹنگ مؤخر کر دی تھی، کیونکہ وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور انٹیلی جنس چیف حسن رشاد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو السیسی کا خط پہنچانے کیلئے ریاض گئے تھے ۔ خط میں السیسی نے واضح کیا کہ مصر کی مدد سعودی عرب کی سرزمین اور سرحدوں کے دفاع تک محدود رہے گی، یمن پر حملے کرنے تک نہیں پھیلائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments