وارداتیں،شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل چھین لئے

وارداتیں،شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل چھین لئے

شفیق آباد سے عاشق ، ٹائون شپ سے ادریس ، ارسلان کی موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے ،تین موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں،کوٹ لکھپت میں تنویر سے 2لاکھ 45 ہزار روپے اور موبا ئل فون، نصیرآباد میں امجد سے 2 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں اکرم سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں طاہر سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں شفیق سے 2لاکھ 75ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان ، شفیق آباد میں منور سے 20 ہزار روپے چھین لیے گئے ۔ستوکتلہ کے علاقے میں سلطان سے 30 ہزار روپے چھین لئے گئے ۔ شفیق آباد سے عاشق ، ٹا¶ن شپ سے ادریس اور گڑھی شاہو سے ارسلان کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...