چاندی20،سونا1400روپے مہنگا،ڈالرکی قدر کم
تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار436، دس گرام 3 لاکھ 63 ہزار 28 کا ہو گیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کے اضافے سے 4009 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار436 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1201 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار36 روپے ہوگئی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کے اضافے سے 5878 روپے ہوگئی۔علاو ہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.8 1روپے پر بند ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments