سابق آرمی چیف عبدالوحید کاکڑ 89برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق آرمی چیف عبدالوحید کاکڑ  89برس کی عمر میں انتقال کر گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (دنیا نیوز، نامہ نگار، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف عبدالوحید کاکڑ 89 برس کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کرگئے ، سیاسی و عسکری قیادت اور پاک فوج نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔۔۔

، نماز جنازہ میں وزیراعظم اور سابق چیفس سمیت کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ بھی شرکت کی، آرمی چیف اور پاک فوج کے تمام رینکس نے عسکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل وحید کاکڑ نے 1959 میں کمیشن حاصل کیا تھا، وہ 12 جنوری 1993 تا 11 جنوری 1996 پاکستان کے گیارہویں آرمی چیف تعینات رہے ۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ آرمی چیف اور پاک فوج کے تمام رینکس نے مرحوم کی نمایاں عسکری خدمات، قیادت اور پاک فوج کیلئے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا پاک فوج غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک اور دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے ۔ صدر آصف زرداری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کیلئے گراں قدر خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا اور اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی نماز جنازہ راولپنڈی آرمی ریس کورس گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا، سابق آرمی چیفس، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس، حاضر اور ریٹائرڈ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...