ہائر کا بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ساتھ معاہدہ

ہائر کا بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ساتھ معاہدہ

ملتان(بزنس ڈیسک)ہائیر پاکستان تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے اور ایسے اقدامات میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے جو ملک بھر میں مستحق طلباء کی معاونت کرتے ہیں۔

اسی عزم کے تسلسل میں، ہائیر نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (بی زیڈ یو)، ملتان کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جو تعلیمی مواقع کو فروغ دینے کی اس کی طویل مدتی کوششوں میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے ۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہائرنے ضرورت پر مبنی اسکالرشپ پروگرام کیلئے اپنی حمایت کو 2028 تک بڑھا دیا ہے ۔یہ اشتراک ہائرکے وسیع ترکارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی اقدامات کا حصہ ہے ، جو کمپنی کے اس یقین کی عکاسی کرتا ہے کہ تعلیم بامعنی اور دیرپا تبدیلی لانے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے ۔ اپنے اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے ، ہائیر کا مقصد مستحق طلباء کیلئے زیادہ مواقع پیدا کرنا ہے ۔یہ پروگرام شفاف، قابلِ رسائی اور میرٹ پر مبنی ہے ، جو تعلیم کے میدان میں انصاف، شمولیت اور مساوی مواقع کو فروغ دینے کے ہائیر کے وژن سے ہم آہنگ ہے ۔ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان میں منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔ یونیورسٹی کی قیادت، بشمول وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے ، تعلیمی مواقع کو فروغ دینے اور مستحق طلباء کو معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ہائر پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

ہائر پاکستان کی نمائندگی ڈائریکٹر مارکیٹنگ جناب ہمایوں بشیر اور ڈائریکٹر کمپنی آپریشنز جناب ظفر اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔سال2024 میں شروع ہونے والا ہائیر کا اسکالرشپ پروگرام بتدریج ایک ملک گیر تعلیمی اقدام کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی آف دی پنجاب، یونیورسٹی آف کراچی، قائدِ اعظم یونیورسٹی اور اب بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان جیسے ممتاز تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داریاں قائم کی گئی ہیں۔ 300 طلباء کی معاونت کرنے کے بعد، ‘ہائیر’ اپنے اسکالرشپ پروگراموں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کر رہا ہے تاکہ پورے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے مستفید ہو سکیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...