بوسنیا کے شہری کی ریچھ سے دوستی،اپنے گھر پر رکھ لیا
سراجیو(نیٹ نیوز)یورپی ملک بوسنیا و ہرزیگووینا میں ایک ریچھ اور انسان بہترین دوست کے طور پر ایک ساتھ رہتے ہیں۔
مادہ ریچھ ماسا اور پیٹر ٹیوبک کی اس انوکھی دوستی کا آغاز 2019 میں ہوا۔پیٹر ٹیوبک نے ماسا کو ایک جنگل میں اس وقت دریافت کیا جب بچپن میں اس ریچھ کو وہاں تنہا چھوڑ دیا گیا تھا اور وہ اسے گھر لے گئے ۔پیٹر ٹیوبک نے بتایا کہ ٹیڈی بیئر دنیا بھر میں مقبول ترین کھلونوں میں شامل ہیں تو تصور کریں ایک حقیقی ریچھ کا، جو آپ کے ساتھ ہو تو اس سے جدا ہونا مشکل لگتا ہے ۔پیٹر ٹیوبک نے ماسا کے بعد ایک اور مادہ ریچھ لیوبیتسا کو گود لیا ہے ،گھر میں پیٹرٹیوبک کی بیوی میلسیا اور بیٹی ایوابھی ان کے ساتھ رہتی ہیں ۔پیٹر ٹیوبک نے بتایا کہ ریچھوں کے ساتھ کھیلنے کے دوران اکثر ان کے جسم پر کچھ خراشیں نمودار ہو جاتی ہیں یا قمیض پھٹ جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments