نیدرلینڈزمیں پرندے کو تھری ڈی پرنٹڈ چونچ لگا دی گئی
ایمسٹرڈیم (نیٹ نیوز)نیدرلینڈز میں ایمسٹرڈیم کے ایک چڑیا گھر میں زخمی پرندے کو دنیا میں پہلی بار تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے تیار کردہ چونچ کے دو مصنوعی حصے لگا دئیے گئے ۔
آرٹِس چڑیا گھر میں موجود سدرن ہارن بِل نامی پرندے کو اس کی ضرورت کے مطابق تیار کردہ مصنوعی چونچیں لگائی گئیں۔یہ چونچیں پلاسٹک سے تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے تیار کی گئی تھیں جنہیں سرجنز نے پیچوں کی مدد سے پرندے کے ساتھ جوڑ دیا۔ پرندے کی اوپری اور نچلی دونوں چونچیں ٹوٹ گئی تھیں، جس سے اس کی زندگی کے معیار اور خوراک کھانے کی صلاحیت متاثر ہو رہی تھی۔1838 میں قائم ہوا آرٹِس چڑیا گھر دنیا کے قدیم ترین چڑیا گھروں میں شمار ہوتا ہے ، اس چڑیا گھر نے نیدرلینڈز کی یوٹریخت یونیورسٹی کے ساتھ مل کر اس کم عمر نر پرندے کے علاج میں معاونت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments