پسند کے لڑکے سے شادی ،انوشے کو ماں کی حمایت حاصل
لاہور (شوبز ڈیسک)ٹی وی میزبان اوراداکارہ انوشے اشرف نے شادی سے قبل معاشرتی دباؤ اور والدہ کی جانب سے ملنے والی نصیحت سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ 40 سال کی عمر تک غیر شادی شدہ رہنے پر انہیں لوگوں کے مختلف سوالات اور تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے ٹی وی پروگرام میں بتایاکہ کہ ایک تقریب کے دوران ایک خاتون نے انہیں پکڑ کر رونا شروع کر دیا اور جلد شادی کیلئے دعائیں دینے لگیں ۔انہوں نے بتایا کہ میں اکثر لوگوں کی بے سروپا باتیں سن کر پریشان ہوتی تھی تاہم والد ہمیشہ میری حمایت کرتے رہے جبکہ والدہ کی نصیحت تھی کہ کوئی لڑکا مناسب نہ لگے تو شادی کے لئے سمجھوتہ نہ کرنا، خوش ہو تو غیر شادی شدہ رہنا بھی بہتر ہے ۔واضح رہے کہ انوشے اشرف نے اپریل 2026 میں ترکیہ کے شہر استنبول میں شادی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments