یمن پر سعودی بمباری، میزائل لانچر، سرنگیں تباہ کرنیکا دعویٰ
کارروائی کامقصدحوثیوں کواسلحے اور رسد کی ترسیل روکناتھا:ترکی المالکی ریاض میں دھماکوں کی آوازیں،بیلسٹک میزائل ، 3ڈرونزفضا میں تباہ
ریاض،صنعا (اے ایف پی)سعودی فوجی اتحاد نے فضائی حملوں میں یمنی حوثیوں کے چار بیلسٹک میزائل لانچر، ایک میزائل ڈپو اور سرنگیں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق کارروائی کا مقصد حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں کے درمیان اسلحے اور رسد کی ترسیل روکنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائی دفاع نے ریاض کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا،ریاض اور ملک کے جنوبی علاقے میں تین ڈرونز بھی مار گرائے۔ حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے حملے کے دعوے کے بعد رات گئے ریاض میں ایک بار پھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
قبل ازیں حوثیوں نے ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا تھا۔حوثی فوجی ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ ہوائی اڈے کو بیلسٹک میزائل اور تیل کی تنصیبات کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے باعث سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر پروازیں گراؤنڈ کی گئیں۔ایوی ایشن اینالیٹکس فرم 'سیریئم' کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 8 اکتوبر سے 25 اکتوبر کے درمیان ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شیڈول 4 ہزار 736 پروازوں میں سے تقریباً 86 فیصد یعنی 4 ہزار 71 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments