ٹرمپ نے ایران پر حملے کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی

ٹرمپ نے ایران پر حملے کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی

اگرٹرمپ نے حکم دیا تو افواج ایران پر حملوں کیلئے تیار ہیں:امریکی میڈیا

واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں)ٹرمپ نے ایران پر حملے کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی ،امریکی میڈیا کے مطابق دو امریکی حکام اور اسرائیلی سکیورٹی کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ نیتن یاہو ایران کے خلاف نئے حملے کرنے کے لیے مسلسل زور دے رہے ہیں، اسرائیل نے پچھلے پورے ہفتے امریکی حکام کے ساتھ لابنگ کی ، لیکن ٹرمپ اور دیگر سینئر امریکی حکام راضی نہیں ہوئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے حملوں کے لیے امریکا کے راضی نہ ہونے کی ایک وجہ اسرائیلی آرمی چیف کا سامنے آنے والا خدشہ تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران پر نیا حملہ اسرائیل کے انتخابات ملتوی کراسکتا ہے، تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس دعوے کو جعلی خبر قرار دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق 2 امریکی حکام نے بتایا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ حکم جاری کریں تو امریکی افواج 96 گھنٹوں کے اندر ایران پر حملے شروع کرسکتی ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے قاہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر بڑے فوجی حملے اور ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر جوابی حملوں کے خطرے سے ہر قیمت پر بچنا ضروری ہے ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پیر کی صبح ایران کے ساحلی شہر سیرک میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...