گلوکارہ چیلوہوپ نے اسرائیلی پرچم قدموں تلے رونددیا

گلوکارہ چیلوہوپ نے اسرائیلی پرچم قدموں تلے رونددیا

بگوٹا(شوبز ڈیسک)کولمبیا کی ریپر چیلو ہوپ نے میوزک فیسٹیول کے دوران سٹیج پر اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روند کر فلسطین کی آزادی کے نعرے لگادئیے ۔

 یہ واقعہ کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں 24 اور 25 اکتوبر کو ہونے والے  ہپ ہاپ ال پارکے  میوزک فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔گلوکارہ اپنے نئے البم اناٹومیا کا ایک گانا پیش کر رہی تھیں کہ پرفارمنس کے اختتام پر انہوں نے اسرائیلی پرچم پر قدم رکھا اور ہسپانوی زبان میں  پالسٹینا لیبرے  (آزاد فلسطین)اور  افویرا لو کہ نو پرٹینیسے  (جو چیز جس کی نہیں ہے ، اسے یہاں سے باہر نکالو)کے نعرے لگائے ۔ عوامی فیسٹیول کے دوران کولمبین گلوکارہ چیلو ہوپ کے اس اقدام نے فلسطین کی حمایت میں جاری عالمی تحریک اور فلسطینی عوام کے حقوق کی طرف دنیا بھرکی توجہ مبذول کروا دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...