سوشل میڈیا جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا مظاہرے نیا رخ اختیار کر سکتے ہیں:فرانسیسی صدر
مارسیل(اے ایف پی)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے سوشل میڈیا کو جمہوریت کیلئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو صدارتی انتخابات سے قبل شدید سیاسی اور سماجی بے چینی کا سامنا ہے۔
میکخواں نے کہا کہ صدارتی انتخابات سے صرف چھ ماہ قبل ملک میں بدامنی ناقابل قبول ہے۔ مارسیل میں سکیورٹی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی پالیسی پر قائم رہے گی، عوام کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے ، امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔ فرانسیسی صدر نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ہفتے کے اختتام پر احتجاجی مظاہرے خطرناک صورتحال اختیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مظاہروں کے راستے شہری مراکز سے باہر رکھے جائیں گے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ حکام گزشتہ ہفتے ہونے والے مظاہروں کا اندازہ لگانے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments