خراب صحت ،دانیال ظفر کا عارضی طور پر شوبز سے بریک لینے کا اعلان

خراب صحت ،دانیال ظفر کا عارضی  طور پر شوبز سے بریک لینے کا اعلان

لاہور (شوبز ڈیسک)گلوکار و اداکار دانیال ظفر نے مسلسل مصروفیت سے صحت پر پڑنے والے دباؤ کے باعث عارضی طور پر شوبز سے بریک لینے کا اعلان کر دیا۔

دانیال ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا ہے ۔انہوں نے لکھاکہ میں محسوس کر رہا ہوں کہ اب میں اپنی ہمت کی آخری حد تک پہنچ چکا ہوں۔ گزشتہ 2 برس کے دوران میں مسلسل سفر میں رہا اور میرے لئے کسی ایک جگہ چند دن سے زیادہ قیام کرنا بھی مشکل رہاجس سے صحت خراب ہوئی ۔ فی الحال اپنی صحت کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ہے اس لئے میں شوبز سے تھوڑ ابریک لے رہاہوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...