ٹائیگر پرفائرنگ ،اصل ہدف عامرخان تھے ،تفتیش میں انکشاف

ٹائیگر پرفائرنگ ،اصل ہدف  عامرخان تھے ،تفتیش میں انکشاف

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ حملہ آوروں کا اصل ہدف اداکار عامر خان تھے ۔

ممبئی پولیس کے تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ لارنس بشنوئی گینگ سے مبینہ تعلق رکھنے والے حملہ آوروں کو ابتدائی طور پر عامر خان کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی تھی،ملزموں نے تقریباً ایک ماہ ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ کی نگرانی کی تاہم اداکار کی شوٹنگ میں مصروفیات اور گھر سے کم نکلنے کے باعث وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہ ہو سکے ۔بعدازاں ملزموں نے ٹائیگر کو نشانہ بنایاجو اکثر جوہو کے پارک میں فٹبال کھیلتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...