عفت عمر کی ناک پر سنہری ٹکرا، سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے شروع
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ و میزبان عفت عمر لاہور میں فیشن ویک کے دوران پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعہ کے باعث سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔
عفت عمر سنہری لباس کی ساڑھی پہنے بھرپور تاثرات کا اظہار کر رہی تھیں کہ پارٹی پاپر کا ایک سنہری ٹکڑا اچانک ان کی ناک پر آکر چپک گیا ،وہ اس سے بے خبر رہیں اور اپنے انداز میں مگن رہیں، ناک پر موجود سنہری ٹکڑا ان کے لباس سے ملتی جلتی ایک بڑی نتھ کا تاثر دے رہا تھا۔ عفت عمر کو اس کا احساس ہوا تو انہوں نے اس ٹکڑے کو آہستہ سے اپنی ناک سے ہٹا دیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کو تبصروں کی وجہ مل گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments