ہماری فلم مولاجٹ غریبانہ تھی،نئی امیرانہ :مصطفی قریشی
لاہور (شوبز ڈیسک )سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہاہے کہ وہ فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی کامیابی پر خوش ہیں لیکن اس کامیابی کی بنیاد وہ پرانی فلم ہے جس نے مولا جٹ اورنوری نت کے کردار کو مقبول بنایا۔
انہوں نے دونوں فلموں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مولا جٹ غریبانہ تھی، جبکہ نئی فلم امیرانہ ہے ۔مصطفی قریشی نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہاکہ ان کی فلم محدود وسائل میں بنائی گئی تھی، نئی فلم پر کہیں زیادہ سرمایہ خرچ ہوا۔ نئی فلم میں ایکشن، ماحول اور جدید ٹیکنالوجی پر توجہ دی گئی جبکہ پرانی فلم میں فنکار خود گھوڑے دوڑاتے اور ایکشن کے کئی مناظر انجام دیتے تھے ۔انہوں نے بتایاکہ جب وہ کراچی میں فلم کے پریمیئر میں شریک ہوئے تو پردے پر حمزہ علی عباسی مشہور مکالمے بول رہے تھے مگر ہال میں نعرے مصطفیٰ قریشی کے نام کے لگ رہے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments