مسکراہٹ مزاج اور صحت کے لئے فائدہ مند قرار

مسکراہٹ مزاج اور صحت کے لئے فائدہ مند قرار

سٹین فورڈ(نیٹ نیوز)مسکرانے کے لئے کسی وجہ کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اکثر ایسا کرنا نا صرف مزاج کو خوشگوار بناتا ہے بلکہ صحت کو بھی بہتر بناتا ہے ۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔سٹین فورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں ماضی میں ہونے والے تحقیقی کام کا جائزہ لیا گیا تھا جس میں مسکراہٹ سے صحت پر مرتب اثرات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔1980 کی دہائی کی ایک تحقیق میں رضاکاروں کو ہونٹوں میں ایک پنسل دبا کر رکھتے ہوئے مسکرانے یا بھنویں چڑھانے کی ہدایت کی گئی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مسکرانے سے کچھ وقت تک مزاج خوشگوار رہتا ہے ۔نئی تحقیق میں شامل محققین نے بتایا کہ مسکرانے سے پرسکون رہنے ، زیادہ متحرک اور پرعزم ہونے میں مدد ملتی ہے ، جس سے تناؤ گھٹ جاتا ہے جبکہ اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...