چین میں انسانوں جیسی صلاحیتیں رکھنے والا روبوٹ آ گیا
شنگھائی (نیٹ نیوز)چین کا کنگ فو روبوٹ گاڑی کے دروازے توڑنے اور چاقو بردار حملہ آور کو قابو کرنے کی صلاحیت کے ساتھ سامنے آ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی ٹیکنالوجی کمپنی یونٹری روبوٹکس نے ایک نیا انسان نما روبوٹ متعارف کروایا ہے ، جو حیرت انگیز طور پر گاڑی کے دروازے پر بھرپور طاقت سے لاتیں مارنے ، چھلانگ لگانے ، چاقو بردار حملہ آور کو قابو کرنے اور گاڑی کے نیچے پھنسے شخص کو بچانے جیسے کام کرنے کی صلاحیتیں رکھتا ہے ۔کمپنی نے سوشل میڈیا پر سنئے روبوٹ H2-X کنگ فو لیجنڈ گارڈین کی ویڈیو ریلیز کی ہے ۔اس ویڈیو میں روبوٹ کو مارشل آرٹس کا شاندار مظاہرہ کرتے اور مختلف ہنگامی حالات میں لوگوں کی مدد کرتے دکھایا گیا ہے ۔روبوٹ ایک کھڑی گاڑی پر چڑھتا اور گاڑی کے دروازے پر لاتیں مارتا بھی نظر آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments