مونچھوں والے بچے کی پیدائش ،ویڈیو وائرل ،صارف حیران

مونچھوں والے بچے کی پیدائش ،ویڈیو وائرل ،صارف حیران

لاہور (نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر مونچھوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک بہت ہی پیارے اور صحت مند بچے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے ،یہ ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ بچے کی صحت یا اس کا مسکراتا چہرا نہیں بلکہ مونچھیں ہیں۔ بچہ مونچھوں کے ساتھ پیدا ہوا جس دیکھنے والا ہر سوشل میڈیا صارف حیران ہے ۔بچے کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کئے جارہے ہیں، کوئی بچے کو دیکھ کر حیران ہے تو کسی نے اس ویڈیو کو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو قرار دیا ہے تاہم اس ویڈیو سے یہ معلوم نہ ہوسکا ہے اس بچے کی پیدائش کس ملک میں ہوئی ہے اور یہ کس ملک کی شہریت رکھتا ہے ۔بعض صارفین کے ویڈیو شیئر کرنیوالے صارف سے درخواست کی ہے کہ وہ اس حوالے سے مزید معلومات بھی فراہم کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...