چین میں جائیداد کا 200سال پراناتنازع حل ہوگیا
بیجنگ (نیٹ نیوز)چین کے صوبہ شانسی کے علاقے شیان کی عدالت میں حال میں ایک مقدمہ کی سماعت ہوئی جوکچن کی دیوار بنانے سے پڑوسی کے گھر کی روشنی رکنے سے متعلق تھا۔
ٹونگ چینگ شہرسے تعلق رکھنے والے مدعی زینگ نے جائیداد کی منتقلی کی دستاویز ثبوت کے طور پر پیش کی جو شہنشاہ کیان لونگ کے عہد کی تھی جو 1735 سے 1796 تک چین پر حکمرانی کرتے رہے ۔ حکام کو پھر احساس ہوا کہ یہ 200 سال سے بھی زیادہ پرانا تنازع ہے تاہم اسی عہد کی ایک اور دستاویز سامنے آئی جو ایک سیاستدان اور عالم کا خط تھا جس میں اس نے اپنے خاندان پر زور دیا تھا کہ پڑوسی سے زمینی تنازع کو حل کیا جائے ۔ اس خط کو پڑھ کر فریقین نے 3،3فٹ اپنی دیواریں پیچھے کرلیں اور روشنی کامسئلہ حل ہوگیا ،اب 6فٹ کا یہ راستہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments