اسٹاک ایکسچینج ،مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا،46ارب منافع
663پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 163038.46پربند
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو مسلسل چار ہفتوں سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا،خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے تیزی رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 63ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی، تیزی کے سبب 51فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت بھی 46ارب روپے زائدبڑھ گئے ، ایک موقع پر 1124پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس کی 1لاکھ 62ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی تھی لیکن عسکری قیادت کا تہران میں بات چیت کے لیے روانگی کی خبروں سے سرمایہ کاری کے شعبوں میں اعتماد کی فضاء قدرے بحال ہوئی اور مندی کے اثرات زائل ہوئے اور ایک موقع پر 1102پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 663.59پوائنٹس کے اضافے سے 163038.46پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروباری حجم6فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز 37کروڑ 60لاکھ 19ہزار 784 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 495 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments