مانگا منڈی،بکرا چوری روکنے پر فائرنگ ،ایک شخص ہلاک
مقصود موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، مقدمہ درج،مرکزی ملزم صدیق گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی میں بکرا چوری سے روکنے کے تنازع پر مبینہ طور پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا کزن زخمی ہوگیا۔ مانگا منڈی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم صدیق کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں مقصود نے مبینہ طور پر محلے کے منشیات فروش مدثر، صدیق اور دیگر ملزمان کو بکرا چوری کرنے سے روکاجس پر ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مقصود موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ عباس کو سر میں پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیا گیا۔ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر مانگا منڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مقتول کے بھائی محمود کی مدعیت میں چار نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم صدیق کو گرفتار کرلیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments