مغربی کنارے میں اسرائیل سنگین جرائم میں ملوث : اقوام متحدہ
فورسز قتل عام، تشدد اور جنسی جرائم کی مرتکب،غزہ نسل کشی جاری:رپورٹ
جنیوا،غزہ ،یروشلم(اے ایف پی) اقوام متحدہ کے زیر نگرانی تحقیقاتی کمیشن نے اسرائیل پر مغربی کنارے میں نسل کشی اور دیگر سنگین جرائم کے الزامات عائد کیے ہیں۔ پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں قتل عام، تشدد اور جنسی جرائم کا ارتکاب کیا، جبکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بھی جاری ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ اکتوبر 2023 کے بعد مغربی کنارے کی صورتحال مزید خراب ہوئی۔ اسرائیل نے رپورٹ کو گمراہ کن مہم قرار دیا ہے ۔غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔
طبی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 13 افراد شہید اور 60 زخمی ہوئے ۔ خان یونس کے علاقے المواصی میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر حملے میں 7 سالہ بچی سمیت 3 افراد جان سے گئے ۔ غزہ کے مختلف علاقوں میں مزید حملے بھی کیے گئے ۔ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے نتیجے میں 3 ہزار 189سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے ۔ بلدیہ کے مطابق بے گھر ہونے والوں میں 200 سے زائد شیرخوار بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن مزید کئی روز جاری رہ سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments