ورجینیا، ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے ہیڈکوارٹر کے باہر فائرنگ، خاتون زخمی
واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی ریاست ورجینیا میں وسط مدتی انتخابات سے کچھ دن قبل حکمران جماعت ری پبلکن پارٹی کے ہیڈکوارٹر کے باہر فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق راہگیر زخمی خاتون کوہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ واقعے کا آنے والے وسط مدتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔موقع پر موجود خاتون نے پولیس کو بتایا کہ یہاں واقع ایک ہیئر سیلون کے اندر موجود خاتون کا ایک شخص سے تنازع چل رہا تھا، جب وہ شخص سیلون کے اندر داخل ہوا تو خاتون نے خود کو بچانے کیلئے فائرنگ کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments