سعودی،ترک وزرائے خارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات
اٹلانٹا(آئی این پی)سعودی عرب اور امریکا کے وزرائے خارجہ نے اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے ، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ملاقات میں آبنائے ہرمز اور باب المندب سے گزرنے والے بحری جہازوں کی آمدورفت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔دریں اثنا ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاکان فیدان نے بھی اٹلانٹا میں مارکو روبیو سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری مذاکرات، غزہ کی صورتحال، روس اور یوکرین کی جنگ اور دیگر علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments