مدینہ ریجن کی جانب داغا گیا میزائل فضا میں ہی تباہ

مدینہ ریجن کی جانب داغا گیا میزائل فضا میں ہی تباہ

سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفوک رابطہ ،علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال آبنائے ہرمز میں 5 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ،آگ بھڑک اٹھی

ریاض،تہران(اے ایف پی)سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ مدینہ ریجن کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔ اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق میزائل حوثی ملیشیا نے داغا تھا۔ واقعے سے چند منٹ قبل سعودی سول ڈیفنس نے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ینبع کے قریب ممکنہ خطرے سے متعلق شہریوں کو خبردار کیا تھا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، تاہم گفتگو کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ عراقچی نے قطر اور عمان کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطے کیے ، ترکیہ، اردن اور کویت کے ہم منصبوں سے بھی بات چیت کی۔ ادھر آبنائے ہرمز میں پانچ آئل ٹینکرز اور ایک ٹگ بوٹ میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب اور فوج کے مطابق بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے باعث جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں بارودی سرنگ سے ٹکرایا، جبکہ دوسرا ٹینکر مشرقی راستے سے گزرتے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ اسے بچانے کے لیے پہنچنے والی ٹگ بوٹ بھی متاثر ہوئی۔ ایرانی فوج نے مزید تین ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی اطلاع دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...