سعودی اتحاد کا ریاض پر داغے گئے حوثی میزائل تباہ کرنیکا دعویٰ

سعودی اتحاد کا ریاض پر داغے گئے حوثی میزائل تباہ کرنیکا دعویٰ

مقدس شہروں کا تحفظ،مصر کا سعودی عرب میں فوجی موجودگی بڑھانے کا اعلان امریکی حکومت کا اپنے شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے 6ممالک کا سفر نہ کرنے کا مشورہ ایران کیخلاف معاشی پابندیاں موثر ہیں ، فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں:امریکا

ریاض، صنعا، واشنگٹن، تہران (نیوز ایجنسیاں)  سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ریاض کی جانب داغے گئے حوثیوں کے دو اور جنوبی سعودی عرب  کی طرف آنے والے ایک بیلسٹک میزائل سمیت تین میزائل تباہ کر دیے ، جبکہ مشرقی علاقے میں ایک ڈرون بھی مار گرایا۔ حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے ریاض ایئرپورٹ، مالیاتی مرکز، آرامکو کی تنصیبات اور سعودی فوجی اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے ۔ حملوں کے خدشات پر ریاض میں سکول دوبارہ آن لائن کر دیے گئے ۔مصر نے سعودی عرب میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا اعلان کیا ہے ۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے مطابق سعودی عرب کی درخواست پر مصری فوج پہلے سے وہاں تعینات ہے ، جس کا مقصد اہم مقامات اور مقدس شہروں مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے تحفظ کیلئے فضائی دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ نے سکیورٹی خدشات کے باعث شہریوں کو ایران، عراق، لبنان، لیبیا، شام اور یمن کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف معاشی پابندیاں مؤثر ہیں، اس لیے بڑے فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے ایران امریکا تنازع کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششوں پر زور دیا ہے ۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تنازع فوجی کارروائیوں یا پابندیوں سے حل نہیں ہوگا، سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے ۔ ایران نے جنگ کے خاتمے ، منجمد اثاثوں کی بحالی، تیل پر پابندیاں ختم کرنے اور بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی اٹھانے کے مطالبات کیے ہیں۔ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں دو تیل بردار جہازوں میں دھماکوں اور آگ لگنے کا دعویٰ کیا ہے ۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا نے برطانیہ کے ملڈن ہال ایئربیس سے 9 ری فیولنگ ٹینکرز اور 3 آسپرے طیارے واپس منتقل کر دیے ہیں۔ کینیڈا نے بھی ایران کی 11 کمپنیوں پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ادھر ایرانی فوجی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے دشمن کے ریڈار سگنلز کو نشانہ بنانے والا ‘‘ہرمز’’ میزائل تیار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...