نیتن یاہو مزید 1 منٹ بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے : آئزن کوٹ

 نیتن یاہو مزید 1 منٹ بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے : آئزن کوٹ

نیتن یاہو کا طرزِعمل جمہوریت کیلئے براہِ راست خطرہ :امیدوار وزارتِ عظمیٰ وزیر اعظم عرب جماعتوں ،انتخابی نتائج کی ساکھ کو مشکوک بنانا چاہتے :اپوزیشن

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار گادی آئزن کوٹ نے کہا ہے کہ نگران وزیرِاعظم نیتن یاہومزید ایک منٹ بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے ۔ اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ آئزن کوٹ نے کہا کہ نیتن یاہو اور اُن کے ساتھیوں کا طرزِعمل اسرائیلی جمہوریت کیلئے ایک ٹھوس، براہِ راست اور فوری خطرہ ہے۔ اپوزیشن نے نگران وزیرِاعظم نیتن یاہو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اقتدار سے چمٹے رہنے کی کوشش میں عرب جماعتوں اور انتخابی نتائج کی ساکھ کو مشکوک بنانا چاہتے ہیں۔گزشتہ ماہ ہونے والے انتخابات کے بعد نہ تو نیتن یاہو کے سیاسی اتحاد کو اور نہ ہی آئزن کوٹ کی قیادت میں اپوزیشن کو حکومت بنانے کیلئے درکار 61 نشستیں حاصل ہو سکی ہیں۔عرب اسرائیلیوں کی دو بڑی جماعتوں جوائنٹ لسٹ اور رعام نے آئزن کوٹ کی حمایت کا عندیہ دیا ہے ، جنہیں گزشتہ ہفتے حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...