روسی اعتراضات، خودکار ہتھیاروں پر کانفرنس تعطل کا شکار
ہتھیاروں کااستعمال روکنے کیلئے قانونی ضابطے وضع کیے جائیں:گوتریس خودکار ہتھیاروں کو زندگی وموت کے فیصلے کی اجازت دینا خطرناک :ویڈیو پیغام
جنیوا (اے ایف پی)اقوام متحدہ کی خودکار مہلک ہتھیاروں’’قاتل روبوٹس‘‘پر عالمی کانفرنس پیر کو روس کے طریقہ کار سے متعلق اعتراضات کے باعث ایجنڈے کی منظوری کے بغیر تعطل کا شکار ہوگئی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ویڈیو پیغام میں ممالک پر زور دیا کہ وہ ان ہتھیاروں کے استعمال اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اور قانونی طور پر پابند ضوابط وضع کریں۔انہوں نے کہا کہ خودکار ہتھیاروں کو انسانی مداخلت کے بغیر زندگی اور موت کے فیصلے کرنے کی اجازت دینا خطرناک ہے ۔کانفرنس میں شریک 128 ممالک رواں ہفتے ایسے ہتھیاروں کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے قانونی مذاکرات شروع کرنے پر غور کریں گے ۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے خبردار کیا کہ کارروائی نہ ہونے سے شہری شدید خطرات سے دوچار ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments