چاڈ :جیل میں ہنگامہ آرائی 30 قیدی فرار، 2 افراد ہلاک

چاڈ :جیل میں ہنگامہ آرائی  30 قیدی فرار، 2 افراد ہلاک

نجامینا (اے ایف پی)وسطی افریقی ملک چاڈ کی ایک جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 30 قیدی فرار ہوگئے جبکہ 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

واقعہ صوبہ گیورا کے شہر مونگو کی جیل میں پیش آیا۔ حکومتی نمائندے عبداللہ ابراہیم سیام نے بتایا کہ ہنگامہ آرائی کے دوران جیل کے متعدد دفاتر کو آگ بھی لگا دی گئی۔ واقعے سے قبل جیل میں 510 قیدی موجود تھے ۔ اپریل 2025 میں بھی اسی جیل میں بغاوت کے دوران 4 افراد ہلاک اور 100 سے زائد قیدی فرار ہوگئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...