لیتھوانیا میں ایک ہزار امریکی فوجیوں کی واپسی، نیٹو مشن بحال

لیتھوانیا میں ایک ہزار امریکی  فوجیوں کی واپسی، نیٹو مشن بحال

ولنیئس (اے ایف پی) لیتھوانیا نے نیٹو کے تحت امریکی فوجیوں کی دوبارہ تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے ۔ ایک ہزار امریکی فوجی دو بٹالینز کی صورت میں بالٹک ریاست واپس پہنچ گئے۔

اس سے قبل جون میں تقریباً ایک ہزار امریکی فوجی لیتھوانیا سے واپس چلے گئے تھے، جس کے بعد خطے میں روسی جارحیت کے خدشات بڑھ گئے تھے۔ لیتھوانیا کے صدر نے کہا کہنیٹو مشن بحال ہو گیا ہے ، فوجیوں کی واپسی دونوں ممالک کی تزویراتی شراکت داری اور نیٹو کے مشرقی حصے کے دفاع کے عزم کا مظہر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...