امریکا کا صومالیہ میں فوجی مشن کی مالی معاونت بحال کرنے کا فیصلہ

امریکا کا صومالیہ میں فوجی مشن کی  مالی معاونت بحال کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا نے صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے خلاف جاری فوجی آپریشنز کی مالی معاونت بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے امدادی دفتر برائے صومالیہ اور افریقی یونین کے فوجی مشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی حمایت کی جائے گی۔ واشنگٹن نے اس سے قبل مالی امداد بند کرکے 2027 کے اختتام تک امدادی دفتر ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ الشباب دو دہائیوں سے صومالی حکومت کے خلاف برسرپیکار ہے اور ملک کے بڑے علاقوں پر قابض ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...