تھائی لینڈ:سابق وزیراعظم تھاکسن شنواترا کی اثاثے ضبطی رکوانے کی درخواست مسترد
بینکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ کی عدالت نے سابق وزیراعظم تھاکسن شنواترا کی 51 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے متنازع ٹیکس بل کی ادائیگی کیلئے اثاثے ضبط کرنے کا عمل روکنے کی درخواست مسترد کردی۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ سال نومبر میں انہیں 2006میں اپنی ٹیلی کام کمپنی کے حصص فروخت کرنے پر واجب الادا ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیا تھا، جس کی مالیت ساڑھے 17 ارب بھات ہے۔ تھاکسن 2006 میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار سے محروم ہوگئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments