امریکا :فضائی آپریشن معمول پر آنے لگا، پروا زوں میں بہتری
پیر کو بھی 250سے زائد پروازیں منسوخ ، 700تاخیر کا شکار ہوئیں
نیویارک (اے ایف پی)امریکا میں تین روزہ شدید خلل کے بعد فضائی آپریشن بتدریج معمول پر آنے لگا، تاہم پیر کو بھی 250 سے زائد پروازیں منسوخ اور 700 سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔ جمعہ کو ملک گیر گراؤنڈ سٹاپ کے حکم کے بعد ہوائی اڈوں پر ہزاروں مسافر پھنس گئے تھے ۔ اتوار کو 2 ہزار 300 سے زائد پروازیں منسوخ اور 10 ہزار سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئی تھیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے بحران کی وجہ فضائی ٹریفک کنٹرول کے مواصلاتی نظام کی اپ گریڈیشن میں خرابی قرار دی ہے ۔ صدر ٹرمپ نے سابق صدر بائیڈن انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے نظام کی بہتری کیلئے کانگریس سے فنڈز منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments