چین :برقی مسافر طیارے کی پہلی انسانی آزمائشی پرواز کامیاب
بیجنگ (اے ایف پی)چین نے اپنے تیار کردہ برقی مسافر طیارے سی ای 25 اے کی پہلی انسانی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی۔
سرکاری طیارہ ساز ادارے کومیک کے مطابق دو پائلٹوں اور ایک انجینئر پر مشتمل عملے نے ہفتے کو صوبہ شان ڈونگ میں پرواز کی۔ طیارہ 16 منٹ 38 سیکنڈ تک فضا میں رہا اور 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ 10 ٹن وزنی طیارے میں 19 مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ یہ 400 کلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے۔ اس سے قبل طیارے کی 19 بغیر پائلٹ آزمائشی پروازیں بھی مکمل ہو چکی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments