ٹرمپ ایشیائی دورے پر روانہ
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چین میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس سے ایشیائی دورے پر روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ ایپک اجلاس کے موقع پر کم جونگ ان کو بھی مدعو کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق اس کا فیصلہ شی جن پنگ کریں گے ۔ ٹرمپ اپنے پہلے دورِ صدارت میں کم جونگ ان سے تین ملاقاتیں کر چکے ہیں،ٹرمپ چین کے شہر شینزن میں شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی تاریخی سہ فریقی ملاقات کریں گے ۔ چین کے مطابق رہنما عالمی امن پر تبادلہ خیال کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments