ایران کیخلاف کارروائیاں ختم کرنیکا اعلان آپشن میں شامل:جے ڈی وینس
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کردیا کہ ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل ہے ۔جے ڈی وینس نے کہا کہ دس پندرہ سال تو دور کی بات ایران جنگ کو دو سال بھی جاری نہیں رہنے دیں گے۔۔
، ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے کیلئے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے ضروری اقدامات کا تعین کرنا ہوگا۔اسرائیل کا نام لیے بغیر جے ڈی وینس نے کہا کہ بعض فریق بظاہر چاہتے ہیں ایران کے خلاف جنگ غیرمعینہ مدت تک جاری رہے لیکن امریکا ایران تنازع کو کبھی نہ ختم ہونیوالی جنگ نہیں بننے دیں گے ۔امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے پاس کئی آپشنز موجود ہیں جن میں ایران پر فوجی اور سفارتی دباؤ بڑھانے کے آپشنز بھی شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments