بنگلہ دیش :پہلے ایٹمی پاور پلانٹ سے گرڈ کو بجلی فراہمی شروع

بنگلہ دیش :پہلے ایٹمی پاور پلانٹ سے گرڈ کو بجلی فراہمی شروع

ڈھاکا میں تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہزاروں گارمنٹس ملازمین کا احتجاج مظاہرین کا پتھراؤ ،گاڑیاں جلادیں،پولیس کا آنسو گیس ، اسٹن گرینیڈ کا استعمال

ڈھاکا(اے ایف پی)بنگلہ دیش کے پہلے جوہری بجلی گھر نے آزمائشی بنیادوں پر منگل کو قومی گرڈ کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی ہے ۔ابتدائی طور پر 350 میگاواٹ بجلی   فراہم کی جا رہی ہے ۔ روسی تعاون سے تعمیر ہونے والا 2 ہزار 400 میگاواٹ صلاحیت کا روپ پور جوہری بجلی گھر مکمل فعال ہونے پر ملک کی مجموعی بجلی کی طلب کا 10 فیصد سے زائد پورا کرے گا۔ دوسری جانب بنگلہ دیش میں اجرتوں کے تعین سے متعلق اہم اجلاس ملتوی ہونے پر ہزاروں گارمنٹس ملازمین سڑکوں پر نکل آئے ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ فائر کیے ۔ مظاہرین نے پتھراؤ کیا، گاڑیوں کو آگ لگائی اور ڈھاکا کو اہم مالیاتی شہر میمن سنگھ سے ملانے والی مرکزی شاہراہ بند کردی۔ملازمین کم از کم ماہانہ تنخواہ 12 ہزار 500 سے بڑھا کر 30 ہزار ٹکا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو 140 فیصد اضافہ ہے ۔ بنگلہ دیش میں اجرتوں کے تنازع پر 4 ہزار 500 میں سے تقریباً 500 فیکٹریاں بند ہیں۔ گارمنٹس صنعت سالانہ 38 ارب ڈالر کا کاروبار کرتی اور 40 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کرتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...